تھانہ صدر پولیس

تھانہ صدر پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے

جہلم لائیو( بیورو رپورٹ ) تھانہ صدر پولیس نے قتل ، اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار کرلئے، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم اختر محمود اور اقدام قتل کے اشتہاری جاوید کو گرفتار کر لیا اختر محمود 2008سے جبکہ جاوید گزشتہ چھ ماہ سے اشتہاری تھا منشیات فروشی کے خلاف کاروائی میں پولیس نے امجد شاہ نامی منشیات فروش کو بلال ٹاون سے گرفتار کرکے پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں