جوا کسی کا نہ ہوا.
جوا کھیلنے کا برا انجام .
جواری نے 13سالہ معصوم لڑکی جوئے میں ہار دی .
جواری لڑکی لے کر رفو چکر.
لڑکی کا باپ بھی منظر عام سے غائب.
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ کولپور کی رہائشی مسمات شہناز اختر نے تھانہ صدر جہلم میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا خاوند رزاق احمد اور ظفر چکی والا سکنہ چک خاصہ آپس میں جوا کھیلا کرتے تھے،گزشتہ روز اس کے خاوند نے ظفرچکی والے سے جوئے میں 83000کی رقم جیت لی .
بعد ازاں ظفر چکی والے نے رقم دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اپنی 13سالہ معصوم بچی میرے خاوند رزاق کے حوالے کر دی .
جس کے بعد میرا خاوند اپنی جسمانی ہوس پوری کرنے کے لیے معصوم بچی کو لے کرغائب ہو گیا.
میرا بیٹا سرفراز بھی والد کے ہمراہ ہے جبکہ چند جرائم پیشہ افراد میرے چھوٹے بیٹے وقاص پراس واقعہ کی اطلاع پولیس کو نہ دینے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں.
دریں اثناء تفتیشی افسر نے جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی تفتیش کر رہے ہیں جلد فیصلے پر پہنچ جائیں گے.