جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):تھانہ ڈومیلی کے علاقہ ڈھیری ڈہینگری مرزا سے 18سالہ دوشیزہ مبینہ طور پر اغواء ہو گئی ،تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی .
تفصیلات کے مطابق ڈھوک عبداللہ داخلی ڈھیری ڈہینگری مرزا کے رہائشی نے تھانہ ڈومیلی پولیس کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی (س خ) جس کی عمر 18سال ہے صبح پانچ بجے گھر سے غائب ہو گئیہے،جس پر اس نے تمام عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کے گھر تلاش کیا مگر لڑکی نہیں ملی .
اس دوران تلاش کرتے ہوئے اہم اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی کو رضوان احمد عرف رضی ولد منیر احمد اور تین نامعلوم افراد نے ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے .
تھانہ ڈومیلی پولیس نے درخواست پر عمل دارآمد کرتے ہوئے دفعہ 365بی کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور اس کے تفتیش شروع کر دی۔
تاہم آخری اطلاع ملنے تک لڑکی بازیاب نہ ہو سکی.