جہلم لائیو(کرائم ڈیسک):تین روز قبل اغواء ہونے والا طالب علم لواحقین اور سول لائن پولیس کی مشترکہ کاروائی کے بعد بازیاب کرالیاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ موضع آئمہ افغاناں کے رہائشی طالب علم محمد کاشف ولد بشارت خان کو تین روز قبل لیڈز پبلک سکول بالمقابل محفوظ سی این جی سول لائن روڈ جہلم سے اغواء کر لیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سول لائن نے نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کیڈی پی او جہلم عبالغفار قیصرانی نے اس سلسلے میں بچے کو جلد از جلد بازیاب کرانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں، گزشتہ رات لواحقین کو اطلاع ملی کہ مغوی محمد کاشف اغواء کار سمیت تھانہ منگلا کے علاقہ جسروٹہ میں موجود ہے،کاشف کے لواحقین نے اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی ،جس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی شاہد صدیق کی زیر نگرانی،عبدالعزیز ایس ایچ او سول لائن اورزاہد رضا اے ایس آئی تفتیشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے رات گئے موضع جسروٹہ سے مغوی محمد کاشف کو بازیاب کرالیا ،تفتیشی افسر نے مغوی کو علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر کے بیان قلمبند کرائے،ذرائع کے مطابق پولیس نے اغواء کار کو گرفتار کر لیاہے ،تاہم اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]