جہلم لائیو (بیورو رپورٹ )جاہلانہ رسم وٹہ سٹہ کی بھینٹ چڑھے دو بہن بھائیوں کا خوفناک انجام ۔
ایک جوڑے کو طلاق کے بعد دوسرے خوش و کرم جوڑ ے کی زندگی اجیرن بنا دی ۔
روز روز کے جھگڑوں سے تنگ میاں بیوی کسی بڑے حادثہ سے بچنے کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ،
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ کالا گوجراں میں مظفر حسین اور نیاز علی ایک گھرانے کی صورت رہتے تھے جب اولاد جوان ہوئی تو مظفر حسین نے اپنی بیٹی کا نکاح اعجاز الرحمن ولد نیاز علی اور اپنے بیٹے ذیشان ظفر کا نکاح نیاز کی بیٹی کے ساتھ وٹہ سٹہ کی صورت میں کر دیا۔ اعجاز الرحمن ولد نیاز علی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جس کے بعد ذیشان ظفر کیلئے مشکلات کا سبب بن گیا ہے، روز روز کے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر دونوں میاں بیوی اپنی ازدواجی زندگی بچانے کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے ہیں ، کیونکہ وہ کسی بھی خوفناک حادثہ سے بچنا چاہتے ہیں کیونکہ اسی تنازعہ پر دونوں خاندانوں میں گزشتہ روز بھی سر بازار جھگڑا ہو گیا تھا جس میں مظفر حسین اور اسکا بیٹا نعمان ظفر زخمی ہو گیا ۔
Load/Hide Comments