جہلم لائیو ( محمد امجد بٹ) پاک فوج کے ترجمان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض جعل ساز خود کو فوجی افسر یا اہلکار بتاکر لوگوں سے فون پر ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات لے رہے ہیں .
تاہم پاک فوج کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ بعض افراد خود کو فوجی افسر یا اہلکار بتا کر لوگوں کو فون کالز کرتے ہیں اور مردم شماری کی تصدیق کے نام پر لوگوں سے ان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس وغیرہ کی تفصیلات حاصل کرتے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق عوام سے درخواست ہے کہ ایسی فون کالز کا جواب نہ دیں، عوام کوخبردار کرتے ہیں کہ ایسی فون کالز مسلح افواج کی طرف سے نہیں کی جاتیں، اور اگر عوام کو ایسی کوئی بھی کال آئے تو وہ فوری طور پر ہیلپ لائن 1135 یا 1125 پر اطلاع کریں۔