جماعت الدعوۃ

جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

جہلم لائیو( سٹاف رپورٹر) جماعت الدعوۃ ضلع جہلم کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کی صدارت جماعت الدعوۃ کے راہنما طلعت سعید ، ملک محمد افضل نے کی جبکہ قومی اسمبلی کے رُکن چوہدری خادم حسین ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر ،جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود، ضلعی صدر مسلم کانفرنس سید خلیل حسین کاظمی کے علاوہ دیگر شخصیات نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کی قیادت شیخ جاوید جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ظہور عالم بٹ ، پاکستان عوامی تحریک کی قیادت قاضی نصیر احمد ، تحریک خدام اہلسنت کی قیادت مولانا اشفاق احمد، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالحمید جہلمی، پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرانک یونین کے رہنما چوہدری سکندر سندھو، امیر تنظیم اسلامی ساجد سہیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی .

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی چوہدری خادم حسین نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی ، وادی کشمیر میں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم سے پوری دنیا آگاہ ہو چکی ہے اب مسئلہ کشمیر کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،

جماعت الدعوۃ کے ضلعی ر ہنما طلعت سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری مسلمانوں کیساتھ دھڑکتے ہیں وادی کشمیر میں کھیلی جانیوالی خون کی ہولی پر انسان لرز رہے ہیں ، انہوں نے بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کو اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پو رانداز میں منایا جائے گا اور ضلع جہلم کی عوام ملکر کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مسلم کانفرنس کے رہنما سید خلیل حسین کاظمی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وادی کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو رُکوانے کے لئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے پر مجبور کرے ،اے پی سی میں شامل سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری تنظیموں کے عمائدین نے متفقہ فیصلہ کیا کہ 5 فروری کو صبح 10 بجے جہلم پریس کلب سے ریلی کا آغاز ہوگا اور اکرم شہید پارک میں ریلی اختتام پزیر ہوگی ۔ریلی کے اختتام پر آزادی کشمیر اور ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کے لئے مشترکہ دعاکرائی جائیگی ۔

unnamed

اپنا تبصرہ بھیجیں