جنس کمیاب

جنس کمیاب تحریر: نوید احمد

جنس کمیاب

ہر روز گرانی ہو رہی ہے
گویا نگرانی ہو رہی ہے

لوگوں کا دکھ ہم جانتے ہیں
یہ دلیل پرانی ہو رہی ہے

اس کے خط ضائع ہوگئے ہیں
وہاں بحث زبانی ہو رہی ہے

اب کار جہاں سے فرصت لو
یہ دنیا فانی ہو رہی ہے

تحریر: نوید احمد (ایڈیٹر انچیف جہلم لائیو)

اپنا تبصرہ بھیجیں