جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ہدایت پرریفریشر کورس شروع، ایس ایس پی پیٹرولنگ راولپنڈی ریجن اورڈی ایس پی پیٹرولنگ جہلم کاخراج تحسین،ایڈیشنل آئی جی ہائی وے پیٹرول پولیس امجدجاوید سلیمی کی ہدایت پریہ تربیتی کورس مصری موڑچوکی میں جاری ہے، جس میں پی ایچ پی کے جوانوں کوہتھیاروں کااستعمال(ویپن ہینڈلنگ)،ہنگامی صورتحال (موک ایکسرسائز)،ناکہ بندی اورتلاشی (سٹاپ اینڈ سرچنگ)،فرسٹ ایڈ اورٹریفک مینجمنٹ کے بارے میں تربیت دی جارہی ہے، جس سے جوانوں کی کارکردگی میں مزید نکھارآئیگا اور وہ اپنے فرائض بہتر انجام دے سکیں گے۔
ڈی ایس پی پیٹرولنگ جہلم چوہدری افتخاراحمد نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی پیٹرولنگ پولیس پنجاب کی ہدایت پراورایس ایس پی پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن محمدیوسف ملک کی سرپرستی میں مصری موڑ پیٹرولنگ چوکی کے جوانوں کی تربیت کیلئے اس کورس کاانعقاد کیاگیا ہے،جس پراُنہیں خراج تحسین پیش کرتاہوں،اوراس کورس کے بعد ہماری چوکی کے جوان اپنی بہترکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف نبردآزماہونگے۔غلام قنمبر ایس آئی چوکی انچارج مصری موڑنے کہا کہ یہ ریفریشر کورس انتہائی سودمند ثابت ہوگا،اورجوانوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔