جکر سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد،فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ نیا موٹر سائیکل انعام میں دیا گیا،
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ موضع جکر میں گزشتہ روز شدید بارش کے باوجود جکر سپر لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا،جس میں ضلع بھر سے بیس سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا،
اس موقع پر سابق ضلع ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف،سابق ناظم چوہدری خاور وجاہت وسیم ،جنرل کونسلر جکر چوہدری سعید احمد،سابق کونسلر رشید احمد قریشی،چوہدری فاروق،جاوید اختر جاوید،سائیں ظفر پسوال،چوہدری وحید(پنجاب پولیس)،میاں ناصر پہلوان،چوہدری منظور جٹ ،ریاض بھٹی اور دیگر نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،
فائنل میچ دانی الیون اور مدثر الیون کے درمیان ہوا جو مدثر الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا،فاتح ٹیم کو مہمان خصوصی نے موٹر سائیکل ،ٹرافی اور میڈلز سے نوازا،رنر اپ ٹیم اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا،
آخر میں کمیٹی ممبران دانیال وسیم،عثمان سعید،چوہدری عدیل،اور ذوالقرنین داؤد نے ٹورنامنٹ میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا،شائقین کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی،