جہلم لائیو(سوشل ڈیسک):جہلم کے نواحی علاقہ موضع جکر میں جکر میڈیکل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہڈیوں کے فری میڈیکل ٹیسٹ کا کیمپ لگایا گیا،
اسلام آباد کی معروف میڈیسن کمپنی کا عملہ جدید ساز و سامان کے ساتھ دن بھر موجود رہا،اس فری میڈیکل کیمپ سے علاقہ بھر کے سینکڑوں مریض مستفیذ ہوئے،عملے نے انتہائی جانفشانی سے خدمات سرانجام دیں،اور لوگوں کو ہڈیوں سے متعلق امراض سے بھی آگاہی دی،
اس موقع پر جکر میڈیکل ٹرسٹ موضع جکر کی انتظامیہ نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی تاکہ نادار اور مستحق افراد کی خدمت کا کام جاری رہے،