جھوٹی خبر

جھوٹی خبر شائع کرنے پر صحافی کے خلاف مقدمہ درج

جھوٹی خبر شائع کرنے پر صحافی کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق میر پور خاص کے وکیل ملک راجہ عبدالحق کی درخواست 22اےبی پر سیشن جج نے جھوٹی خبر کی اشاعت پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم نامے کے پیش نظراولڈ میرپورخاص پولیس اسٹیشن میں مقامی صحافی کے خلاف501 اور 506 کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

مقدمہ میں دفعہ 501 جھوٹی خبر شائع کرنے اور 506 جان سے مارنے کی دھمکی کے جرم کے تحت شامل کی گئی ،بتایا جا رہا ہے کہ اس جرم میں2 سال کی سزا اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیے: فیک نیوز کے خلاف ایکشن:صدر مملکت نے آرڈیننس جاری کر دیا

درٖن اثناءپولیس نے صحافی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں تاہم مذکورہ صحافی گرفتار نہیں ہو سکا۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس کیس پر تفتیش کا آغاز ہو چکاہے اور بہت جلدملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یادرہے میرپور خاص کی تاریخ میں پہلی بار جھوٹی خبر شائع کرنے پر کسی صحافی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب درخواست گزارملک راجہ عبدالحق ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ عدالت پر مکمل بھروسہ ہے اس لیے قانونی راستہ اختیار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں