جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) پنجاب حکومت کے ڈرگ ایکٹ کے خلاف شہر بھر کے میڈیکل سٹور بند ، ڈسٹری بیوٹرز کی ریلیا ں ، ایکٹ میں ترمیم کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج، مریضوں کو شدید مشکلات، ادویات کیلئے دربدر، تفصیلات کیمطابق پنجاب ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر گزشتہ روز ضلع بھر کے میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز اور میڈیکل سٹور مالکان نے شٹر ڈاون ہڑتال کی اور شاندار چوک سے سول لائن پر احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی کے شرکا ء نے ڈرگ ایکٹ کے خلاف بینز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر کالا قانون نامنظور اور ترمیمی ایکٹ نامنظور کے نعرے درج تھے شرکا ء نے احتجاج کے دوران ڈرگ ایکٹ 2017نامنظور کے نعرے لگاتے رہے، جس کے بعد شاندار چوک میں احتجاجی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترمیم میڈیسن کے کاروبار سے وابستہ لاکھوں گھرانوں کو بے روز گار کرنے اور معاشی قتل کے مترادف ہے جس کو ہم ہر گز تسلیم نہیں کریں گے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرگ ایکٹ 2017کی واپسی تک احتجاج جاری رہے گا ایسوسی ایشن کی ہدایت پر ضلع بھر کے میڈیکل سٹور بند رہنے سے ہزاروں مریض اور لواحقین ادویات کے لئے دربد ر ہوتے رہے جبکہ کئی مریضوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے ڈر گ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی ۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]