جہلم میں فائرنگ

جہلم میں فائرنگ کا واقعہ ، 3 افراد ذخمی

جہلم میں فائرنگ کا واقعہ ۔

فائرنگ کی آواز سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی.

تھانہ سٹی کے علاقہ کینٹ چوکی کی حدود نو لکھا اڈا میں خالد لڑ گروپ اور محمدی گروپ میں تصادم

دونوں گروپوں کے درمیان کچھ عرصہ سےرنجش چل رہی تھی۔

خالد لڑ گروپ نے محمدی گروپ پر فائرنگ کی جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

جہلم شہر میں سرعام فائرنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ.

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے علاقہ نولکھا اڈا میں سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے دو متحارب گروپوں نے دن دیہاڑے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی،جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی.

اس دوران متعدد افراد زخمیوں ہو گئے،زخمیوں میں زیا دہ تر راہ گیر شامل ہیں.

ذرائع سے معلوم ہوا یہ فائرنگ سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے دو متحارب گروپوں خالد لڑ گروپ اور محمدی گروپ نے اچانک ایک دوسرے کا سامنا ہونے پر کی.

تاہم فائرنگ کرنے والے خالد لڑ گروپ کے 4 ملزمان کو تھانہ سٹی پولیس اور ایلیٹ پولیس نے موقع سے آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

زخمی ہونے والے افراد میں محمد قاسم ولد محمد حنیف ساکن جکر جہلم،راجہ عمر اورراجہ محمدی پسران مظفر حسین سکنائے کینٹ جہلم شامل ہیں۔

جبکہ فائرنگ کرنے والےملزمان میں بلال شوکت ولد شوکت علی ،زاہد گجراتی ولد خالد گجراتی ،شہروز عاشق ولد عاشق حسین ساکنان سرائے عالمگیراورزاہد حسین ولد سلطان محمود ساکن گجرانوالہ شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے بارے میں مزید قانونی کاروائی کی جاری ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ جہلم شہرمیں دن دیہاڑے سر عام فائرنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے،ہم اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ اور سر عام فائرنگ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے،تاکہ شہر سے دہشت کے سائے ختم ہو سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں