جہلم میں نئی حلقہ بندی کر دی گئی۔
قومی و صوبائی اسمبلی کا نیا حلقہ نہیں بن سکا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ابتدائی فہرست جاری کر دی۔
نئی حلقہ بندی کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستیں 342 سے کم ہوکر 336 رہ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2017 کی مردم شماری کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے نئی حلقہ بندی کر کے ابتدائی فہرست جاری کر دی۔
اس فہرست کے مطابق جہلم میں قومی اسمبلی کے دو حلقے ہوں گے،جن میں این اے60 جہلم 1اور این اے61 جہلم2 شامل ہیں۔
این اے60 میں مجموعی طور پر ووٹروں کی تعداد 648760ہو گی۔جبکہ این اے61میں ووٹروں کی کل تعداد 573613ہو گی۔
اسی طرح صوبائی اسمبلی کے تین حلقے پی پی 25، پی پی 26 اور پی پی 27پر مشتمل ہوں گے۔
پی پی 25 میں ووٹروں کی کل کل تعداد 417148، پی پی 26 میں کل ووٹر 405081 جبکہ پی پی 27 میں 400174 ٹوٹل ووٹر ہوں گے۔
درٖیں اثناء نئی حلقہ بندی کے مطابق جہلم میں قومی یا صوبائی اسمبلی کا نیا حلقہ نہیں بن سکا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 266 جبکہ خواتین کی نشستیں 60 ہوں گی۔ اسی طرح ایوانِ زیریں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستیں 10 ہوں گی۔
یہ حلقہ بندی آبادی کے تناسب سے کی گئی ہے۔
پنجاب سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 141 ہوں گی، سندھ سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 61 ہوں گی۔
خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 45 ہوں گی، بلوچستان سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 16 ہوں گی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 3 ہوں گی۔
صوبائی اسمبلیوں میں بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستیں 51 جبکہ مجموعی نشستیں 65 ہوں گی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں جنرل نشستیں 115 جبکہ مجموعی نشستیں 145 ہوں گی۔
پنجاب اسمبلی میں جنرل نشستیں 297 جبکہ مجموعی نشستیں 371 ہوں گی۔
سندھ اسمبلی میں جنرل نشستیں 130 جبکہ مجموعی نشستیں 168 ہوں گی۔