ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا نعقاد۔
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نےکھیلوں کے فروغ کے لیے چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں ہنڈا کمپنی کے تعاون سے چک اکا کرکٹ سٹیڈیم میں ہنڈا ایکسپریس کرکٹ کپ منعقد کیا۔
جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ تھے، اس کے علاؤہ تحصیل سپورٹس آفیسر اورہونڈا کمپنی کے نمائندگان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس ٹورنامنٹ میں ابتدائی طور پر یونین کونسل کی سطح پر ٹرائل میچز کروائے گئے پھر تحصیل کی سطح پر ایک کرکٹ ٹیم بنائی گئی۔
پہلے راؤنڈ میں سوہاوہ اور دینہ کی کرکٹ ٹیموں کا میچ منعقد ہوا جس میں دینہ کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا ئی۔
جبکہ دوسرا میچ جہلم اور پنڈدادنخان کی ٹیمموں کے مابین کروایا گیا جس میں جہلم کی ٹیم کی جیت ہوئی، میچ کے اختتام پر شہریوں میں 100 سے زائد شرٹس بھی تقسیم کی گئیں۔
کرکٹ کپ کے فائنل میچ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ ہوں گے۔
اس موقع پر شاءقین کا کہنا تھا کہ جہلم میں 20 سال کہ بعد کوئی بڑاا کرکٹ ایونٹ منعقد ہوا ہے ،امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند بات ہے۔