جہلم لائیو (چوہدری سہیل عزیز)جہلم کارڈیالوجی سنٹرمیں اینجیوگرافی اوراینجیو پلاسٹی کی سہولت مہیا کردی گئی ہے ،انشاء اللہ اسی سال اوپن ہارٹ سرجری بھی کی جائے گی ،جس سے نہ صرف ضلع جہلم بلکہ میرپور ،چکوال ،گجرات،منڈی بہاوالدین ،کے عوام ان سہولیات سے استفادہ حاصل کریں گے ،ان خیالات کااظہار آر آئی سی کے ہیڈآف ڈیمارٹمنٹ جنرل (ر) اظہرمحمود کیانی نے صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ جہلم ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ضلع جہلم کے عوام کا مجھ پر حق ہے کہ میں ان کو انکے گھر میں دل کے مرض کے حوالے سے سہولیات باہم پہنچانے میں اپنا کردار اداکروں ،میرا جنم اسی علاقہ میں ہوا اس لیے جہلم کی سرزمین کے ساتھ میرا دلی لگاؤ ہے ،اپنی اس دلی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے میں نے جہلم جی ٹی روڈ پر کارڈیالوجی سنٹر قائم کردیا ہے اب ان کو اینجیوگرافی اوراینجیو پلاسٹی کے لیے لاہور یاراولپنڈی کے ہسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں ،جہلم میں ہی سہولت باہم پہنچا دی گئی ہے جس سے لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ میرااگلا ہدف جہلم شہر میں ہی اوپن ہارٹ سرجری کا ہے انشاء اللہ اسی سال 2017میں اوپن ہارٹ سرجری کا بھی آغاز کیا جائیگا،لہذاضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے کسی بھی مکین کو امراض قلب کے علاج ومعالجہ اورسرجری کے لیے اب راولپنڈی یا لاہور نہیں جانا پڑے گا اور گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت میسر آجائے گی۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]