ای روزگار

جہلم میں ای روزگار سنٹر میں داخلے کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں قائم ای روزگار سنٹر میں بیچ 17کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

جس کے مطابق ضلع جہلم کے طلبا و طالبات سے درخواستیں طلب کی جائینگی۔

جہلم پنجاب یونیورسٹی اور باقی تمام کالجز میں زیرِ تعلیم سال آخر کے طلبا و طالبات بھی ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

اس پروگرام کے لیےسولہ سالہ تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد پنتیس سال اور کورس کا دورانیہ تین ماہ ہے۔

منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لانسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ سے اپنی صلاحیتوں کے مطابق با عزت روزگار کما سکتے ہیں۔

درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی۔

طلبہ ای روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے 03219200048 یا ای میل tousif.ahmed@pitb.gov.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں