ای چالان

جہلم میں ای چالان کی سروس کا آغاز ہو گیا۔

جہلم میں ای چالان کی سروس کا آغاز ہو گیا۔

اب شہری اس سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کی خصوصی ہدایت پر ضلع جہلم میں چالان کی آن لائن ادائیگی شروع کر دی گئی ہے۔

اس سہولت کا آغاز 14فروری 2022سے کیا گیا ہے۔

اس سہولت کے تحت ٹریفک پولیس جہلم کی طرف سے لیے گئے چالان کی ادائیگی شہری فوری طور پر کر سکیں گے۔

یہ ادائیگی ایزی پیسہ،جاز کیش،ون لوڈ اور اے ٹی ایم کے ذریعے کی جائے گی۔

شہریوں نے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے یہ اچھا اقدام ہے،اس سے قطار میں کھڑے ہونے کی بجائے فوری طور پر چالان کی فیس جمع ہو جائے گی، اور عوام کے قیمتی وقت کی بچت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں