جہلم میں دیوار احساس کا قیام ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے سپورٹس کمپلیکس ہال میں “دیوار احساس” پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد ضیاء سمیت دیگر افسران، میڈیا نمائندگان اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دیوار احساس پروگرام محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر سماجی تنظیموں کے تعاون سے قائم کیا گیا، جس کا مقصد غریب افراد کو سردیوں کے لیے گرم کپڑے فراہم کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ دیوار احساس پروگرام کا مقصد غریب اور مستحق افراد کو گرم کپڑے، کمبل مہیا کرکے انہیں سردی سے بچانا ہے تاکہ ان کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس گرم کپڑے نہیں ہیں وہ مفت میں اپنی پسند کے گرم کپڑے دیوار احساس سے لے جا سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے پروگرام دیواراحساس کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کارلائےجائیں گے اس حوالہ سے مختلف سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔