وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دس بلین سونامی ٹری نامی پروگرام کے تحت ضلع جہلم میں موسم بہار شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ شجرکاری مہم 22 فروری سے 22 اپریل تک جاری رہے گی اس دوران ضلع جہلم میں 13 لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔
اس سلسلے میں محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج ٹاہلیانوالہ جہلم میں شجر کاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ، ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال اور بابا عرفان الحق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
شجر کاری کی اہمیت اور ماحول پر اس کے مفید اثرات کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں طلباء طالبات، حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے رضاکاران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درختوں کی اہمیت اور ہماری زندگی کے ساتھ مطابقت بہت اہم ہیں، کورونا کی لہر سے یہ احساس ہوا کہ ماحول کو صاف رکھنا کتنا ضروری ہے۔
نہوں نے مزید کہا کہ جہلم کا 40 فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے ،ہمیں نہ صرف اس کی حفاظت کرنی ہے بلکہ اس کو مزید آگے بڑھانا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ قدرت کے اس انمول تحفہ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے تاکہ فضا صاف رہے جس سے ہرذی روح مستفیض ہوتی ہے۔