حکومت کی جانب سےصحت انصاف کارڈ کی سہولت پنجاب بھر میں دینے کا آغاز ہو چکا ہے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے جہلم کے شہریوں کا انتظار بھی اب ختم ہونے جا رہا ہے.
ضلع جہلم میں 20 جنوری سے صحت انصاف کارڈ کا آغاز کیا جا رہا ہے.
جس کے تحت ضلع جہلم کے تمام مستقل رہائشی خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔
تاہم یہ سہولت لینے کے لئے شہریوں کو اپنا شناختی ریکارڈ درست رکھنا ہو گا.
تاکہ ان کے لئے کوئی پریشانی نہ بنے.
ریکارڈ میں غلطی یا جعلی اندراج کی صورت میں شہری اس سہولت سے محروم ہو سکتے ہیں.
تمام شہری اپنے نکاح/ زوجیت، بچوں کی پیدائش اور خاندان کے فوت شدگان سے متعلق تمام کوائف کا جلد از جلد ریکارڈ میں درست اندراج کروائیں تاکہ تمام اہلیان جہلم اس سہولت سے فیض یاب ہوسکیں۔
مزید معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 09009۔0800 پر رابطہ کریں۔
Load/Hide Comments