جہلم میں فنون لطیفہ

جہلم میں فنون لطیفہ سے متعلق افراد ضلعی آفیسر برائے اطلاعات سے رابطہ کریں

جہلم لائیو (کلچرل ڈیسک) حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے ان شعبہ جات سے وابستہ ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ،رجسٹریشن کے بعد متعلقہ ڈو یژن راولپنڈی کے فنکاروں کونقدی انعامات سے نوازاجائے گا۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد سندھو نے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے فلم، ٹیلی وژن، ریڈیو، تھیٹر، موسیقی،مجسمہ سازی، پینٹنگ،ڈانس، خطاطی اور ان جیسے دیگر شعبہ جات سے وابستہ فنکاروں سے کہا ہے کہ وہ رجسٹریشن فارم کے حصول کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس سول لائن روڈ ، نزد نادرا دفتر جہلم ، فون نمبر0544-276346 پر رابطہ کریں۔ رجسٹریشن کا عمل09 مارچ 2017 تک جاری رہے گا۔ تمام آرٹسٹ حضرات حکومتی اطلاع کے مطابق ترتیب دی جانے والی فہرستوں میں اپنا اندراج یقینی بنائیں تا کہ آئندہ آنے والی سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں