جہلم میں جشن آزادی کے حوالے سے فٹ بال میچ کا انعقاد۔
یہ میچ جہلم اور میرپور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
محکمہ سپورٹس جہلم اور جہلم انتظامیہ کے تعاون سے سپورٹس ایونٹ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس جہلم کے زیرِ اہتمام ایک فٹ بال میث کا انعقاد کیا گیا۔
یہ فٹ بال میچ جشن آزادی کے حوالے سے پاکستان کی75 ویں سالگرہ پرمیونسپل پارس اسٹیڈیم جہلم میں منعقد کیا گیا۔
اس ایونٹ کا خاص مقصد جش آزادی کا پیغام نوجوانوں میں عام کرنا تھا،اس کے ساتھ ساتھ جہلم کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا۔
اس موقع پر خصوصی طور پراسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر، اسسٹنٹ کمشنر (کوآرڈینیشن) محمد حاکم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم وحید احمد،جہلم فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔
فٹبال میچ جہلم اور میرپور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوی ایشن جہلم ٹیم کی کپتانی اشفاق بٹ اور یوتھ فٹبال کلب، میر پورکی کپتانی محمد اجمل نے کی۔
میچ انتہائی خوشگوار ماحول میں کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیموں کی طرف سے شاندار کھیل پیش کیا گیا۔
دریں اثناء جہلم کی فٹبال ٹیم نے نمایاں کارکردگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا، ٹیم کے معروف کھلاڑی محمد اشتیاق اس میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے۔
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں میں ٹرافیاںاور کیش انعامات قسیم کیے گئے۔
آخر میں سپورٹس آفیسر وحید احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کی روشنی میں اس ضلع کی نوجواں نسل کو غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے اور جہلم میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ان کا محکمہ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔اور جہلم کے کھلاڑی کسی سے کم نہیں،یہ اپنے ٹیلنٹ سے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے.