جہلم میں قتل

جہلم میں قتل کی اندوہناک واردات،سوتیلے بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو قتل کر دیا

جہلم میں قتل کی اندوہناک واردات۔

گھریلو چپقلش پر تین قتل کر دیئے گئے۔

سوتیلے بیٹے نے ماں اور بہنوں کو قتل کیا۔

علاقے میں سوگ کی کیفیت۔

اہلیان علاقہ کی جانب سے ملزم کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ.

تفصیلات کے مطابق جہلم کے تھانہ چوٹالہ کے قریب ملک پور میں سوتیلے بیٹے نے ماں اور دو بہنوں کو معمولی تنازعے پر فاءر کرکے قتل کر دیا۔

تھانہ چوٹالہ کے موضع ملک پور کے رہائشی افضال مہدی نامی شخص نے تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز بعد از نماز عصر شام کو وہ اپنے بہنوئی محمد اعجاز کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ مسمی شوکت علی نے رائفل سے پے در پے فائر کرتے ہوئے اس کی ہمشیرہ شاہدہ بی بی ، اور دو بھا نجیوں شکیلہ رانی اور مہوش اعجاز کو قتل کر دیا ،جبکہ ایک بھانجی مسمات شبانہ اعجاز پر بھی قتل کی نیت سے فائر کئے لیکن وہ سیڑھیاں چڑھنے کی وجہ سے بچ نکلی۔

درخواست دہندہ نے مزید بتایا کہ ملزم شوکت علی بعد ازاں فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

واقعہ کے دو گواہان واجد علی اور شہباز بتائے جا رہے ہیں،جبکہ بہیمانہ قتل کی وجہ عناد معمولی گھریلو جھگڑا بتایا جا رہا ہے۔

درخواست دہندہ نے ملزم کی بیوی اور اس کے سالے کو قتل کی مشاورت میں شامل کیا ہے۔

دریں اثناء مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں نعشوں کو قبضے میں لے لیا ،اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

اہلیان علاقہ کی جانب سے تین عورتوں بہیمانہ قتل پر دکھ کا اظہار کیا گیا،بلکہ علاقے بھر میں اس واقعہ پر سوگ کی کیفیت ہے،اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کہ معمولی تنازعے پر تین عورتوں کا قتل کرنے والے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے،تاکہ آءندہ کوئی شخص اس طرح کا اقدام نہ اٹھا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں