بلدیاتی الیکشن

جہلم میں متوقع بلدیاتی الیکشن کے لئےحلقہ بندیوں کی فہرست جاری

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن جہلم نے نئے بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔

شہری کالا گجراں آفس میں مجوزہ حلقہ بندیوں کی تفصیل معلوم کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جہلم کی جانب سے پنجاب کے نئے بلدیاتی آرڈیننس کے تحت کی جانے والی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔

اس آرڈیننس کے تحت 1961سے پنجاب میں قائم یونین کونسلوں کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اب یونین کونسل کی بجائے دیہی علاقوں میں ویلج کونسلیں جبکہ شہری علاقے میں نیبرہڈ کونسلیں بنائی گئی ہیں۔
ان کونسلوں کی کم و بیش آبادی 20ہزار رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021

ضلع جہلم میں 37ویلج کونسلیں جبکہ 25نیبرہڈ کونسلیں بنائی گئی ہیں۔

شہری ان حلقہ بندیوں پر 15دن کے اندر اندر تحریری اعتراض ریجنل آفس راولپنڈی میں جمع کرا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایاکہ ان فہرستوں کی تیاری میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوئی،انہوں نے الیکشن کمیشن پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں مذکورہ آرڈیننس کے تحت بلدیاتی حلقہ بندی کی ہے،تاہم شہری ان پر اعتراضات کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں