بجلی کی تار سے تشدد

جہلم میں مدرسے کے معلم کا طالب علم پر بجلی کی تار سے تشدد،مقدمہ درج

جہلم میں مدرسے کے معلم کا طالب علم پر بجلی کی تار سے تشدد۔
میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج۔
پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے نواحی علاقہ دیال میں ایک مدرسے کے معلم نے طالب علم حسن علی کو سبق نہ یاد کرنے پر بجلی کے تار سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
شدید زخمی طالب علم کا ٹی ایچ کیو میں میڈیکل ٹیسٹ ہوا۔
میڈیکل رپورٹ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ملزم کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
چنانچہ مقامی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

دریں اثناء شہریوں کا اس واقعہ کے بارے میں کہنا تھا کہ سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی طرح دینی مدرسوں کے اساتذہ کو بھی طلباء پر بے جا تشدد سے منع کیا جائے،اور اس سلسلے میں انہیں قانون کے دائرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں