ضلع جہلم میں صوبہ بھر کی طرح وسدا پنجاب کلچر ڈے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام وسدا پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
آگاہی واک ڈی سی آفس سے شروع ہو کر وائے کراس پر اختتام پذیر ہوئی ، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی نے کی۔
واک میں پرسنل سیکرٹری (ممبر قومی اسمبلی) ڈاکٹر فضل الحق سمیت سرکاری افسران، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، سکول اور کالجز کے طلباء نے شرکت کی۔
شرکاء نےثقافتی لباس زیب تن کر رکھے تھے اور پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔
ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کا کہنا تھا کہ یہ دن منانے کا مقصد پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، ہمارے نوجوانوں کی اکثریت اپنی ثقافت کو فراموش کر چکی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا پنجاب کلچر ڈے منانے کا اقدام ثقافت کو دوبارہ زندہ کرنے کے مترادف ہے۔
ثقافت وہ ورثہ ہے جسے ہمیں اپنی آئندہ آنے والی نسلوں تک منتقلی کے لیے ایسے تہوار منانے کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب جہلم پولیس بھی اس موقع پر ثقافتی رنگ میں رنگ گئی.
ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان خان سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں نے پنجابی لباس زیب تن کرتے ہوئے پنجابی ثقافت کا دن منایا.
دریں اثناء ضلع جہلم کے مختلف سرکاری،نیم سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں نھی پنجاب کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا.
https://twitter.com/ayeshasays_/status/1503239757186355205
اسی طرح سوشل میڈیا پر موجود خصوصی طور پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس دن کی مناسبت سے تصاویر،سیلفی اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے پنجاب اور پنجابی کلچر سے محبت کا اطہار کیا.