یوم یکجہتی کشمیر

جہلم میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

جہلم میں بھی ملک بھر کی طرح یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی و تحصیل سطح پر یکجہتی سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرقیادت ڈی سی آفس سے لے کر وائے کراس تک ریلی نکالی گئی۔

اس ریلی میں میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال، ڈی پی او رانا طاہر الرحمن سمیت سول سوسائٹی, انجمن تاجران, تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ, سرکاری اداروں کے اہلکاروں و افسران, میڈیا کے نمائندوں ,سیاسی جماعتوں کے کارکنوں, خواتین، شہریوں اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے ریلی میں بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، کشمیر کی آزادی تک یہ جدوجہد اسی طرح چلتی رہے گی، کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے ، کشمیری بھائی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھیں گے ، ہم پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں