جہلم پریس کلب

جہلم پریس کلب کے انتخابات 19جنوری کو منعقد ہوں گے

جہلم لائیو(سٹاف رپورٹر) :جہلم پریس کلب کے انتخابات 19 جنوری کو منعقد ہونگے ، امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو کے دفتر جمع کروا دئیے، میڈیا ون کے پینل نے امیدوار برائے صدر چوہدری عابد محمود ، نائب صدر مشرف جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری وسیم قریشی ، جائنٹ سیکرٹری عمیر احمد راجہ ، فنانس سیکرٹری کے لئے وسیم تبریز نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے.

اس موقع پر جہلم کے صحافیوں کی کثیر تعداد ریلی کی صورت میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے دفتر پہنچے جہاں پہلے سے موجود صحافیوں نے امیدواروں کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن دفتر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا ، جہلم پریس کلب کے انتخابات 19 جنوری بروز جمعرات کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکے پبلک ریلیشن آفیسر چوہدری الفت حسین جبکہ صحافیوں کی طرف سے معروف کالم نگار سینئر صحافی محمد امجد بٹ ، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل ، سابق صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان بطور معاون انتخابات خدمات سرا نجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں