جہلم پولیس

جہلم پولیس نے بھکاری کے روپ میں ٹھگ گرفتار کر لیا

جہلم پولیس نے بھکاری کے روپ میں ٹھگ گرفتار کر لیا۔

ملزم لوگوں سے زبردستی بھیک مانگتا تھا۔

تفتیش کے دوران لاکھوں روپ نقد برآمد،مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمان کی خصوصی ہدایات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کے دوران گزشتہ روز محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کی سربراہی میں اینٹی بیگرز سکواڈ کے اے ایس آئی محمد سعید نے کاروائی کرتے ہوئے بشیر احمد ولد راجہ خاں ساکن سرائے عالمگیر ضلع گجرات کو دینہ سے گرفتار کر لیا۔

بھکاری نما ٹھگ لوگوں سے زبردستی بھیک مانگتا تھا،اور بھیک نہ دینے پر انہیں تنگ کرتا تھا۔

دینہ پولیس کے پاس اس کے بارے میں کافی شکایات تھیں کہ وہ جی ٹی روڈ اور منگلا روڈ پر عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنتا تھا۔
جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضے سےرقم مبلغ 3 لاکھ 59 ہزار 100 روپے برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کی کاروائی کو شہریوں نے سراہتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں کافی ٹھک نما بھکاری ابھی بھی دندنانے پھر رہے ہیں،ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں