جہلم پولیس نے گمشدہ بچہ ہیومن انٹیلی جنس اور سوشل میڈیا کی مدد سےاسکی والدہ کو بحفاظت پہنچا دیا۔
بچہ اپنا نام بھی بتا نے سے قاصرتھا۔
والدہ کی پولیس کے لئے دعائیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے جرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کا سلسلہ بھی جاری کر رکھا ہے،اس کی تازہ مثال اس وقت سامنے آئی جب تھانہ جلالپور شریف کے اہلکاروں کو ایک سات سالہ لاوارث بچہ ملا۔
پولیس کی کوششوں کے باوجودسات سالہ معصوم بچہ کچھ نہ بتا سکا،چنانچہ جلالپور شریف پولیس نے اس کے ورثاء کو ڈھونڈنے کے لئے دیگر ذرائع استعمال کیے۔
پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور سوشل میڈیا سے مدد لی،جس کی وجہ سے بہت جلد معصوم بچے کے ورثاء مل گئے۔
آخر کار پولیس نے کم سن بچہ اس کی والدہ کے سپرد کیا،جس پر اس کی والدہ نے خدا کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments