جہلم لائیو( محمد امجد بٹ) جہلم پولیس کا ٹاؤٹ مافیا کے خلاف عملی آغاز،تھانہ سٹی جہلم میں پولیس کے نام پر سادہ لوح افراد سے رقم بٹورنے والے ن لیگ کے لیبر کونسلر خان ذوالفقار کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق عبدالماجد مسعود ولد شیخ محمد مسعود سکنہ مشین محلہ نمبر3جہلم نے ڈی پی اوجہلم کے پیش ہو کر درخواست دی کہ میں سوڈا کا کاروبار کرتا ہوں۔ ماہ جولائی 2016میں سائل نے ملزمان اللہ رکھا وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر214/16بجرم 337Fv/337Aii/342/147/149تھانہ سٹی درج کرایا۔ اسی دوران سائل کی ملاقات الزام علیہ خان ذوالفقار ولد سرفراز خان سکنہ محلہ مجاہد آباد سے ہوئی۔ جس نے کہا کہ وہ جہلم کا ایک بااثر شخص ہے اور پولیس کے ساتھ اچھے روابط ہیں ۔اگر سائل اس کو مبلغ 50000روپے دے تو اس کے کوئی خلاف مقدمہ درج رجسٹر نہ ہونے دے گا۔جو میں نے ادا کر دیئے ۔لیکن اس کے برعکس سائل کے خلاف مقدمہ نمبر215/16بجرم 337Fv/337Aii/147/149ت پ تھانہ سٹی درج ہوا ۔سائل کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا۔جب سائل جیل سے رہا ہوکر واپس آیا تو رقم واپس لینے کا مطالبہ کیا۔کیونکہ سائل کو بے گناہ مقدمہ میں ملوث کر لیا گیا تھا ۔لیکن وہ رقم واپسی کے لیے لیت و لعل سے کام لیتا رہا ۔اب رقم دینے سے صاف انکاری ہو گیا ہے۔ سائل کو دھمکیاں دیتا ہے کہ اگر رقم کا تقاضہ کیا تو جھوٹا مقدمہ درج کروادوں گا۔ جس کی درخواست پر عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم نے ن لیگ کے لیبر کونسلر خان ذوالفقار کے خلافت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیاہے۔
اہم خبریں
Categories
- English Section (8)
- اداریہ (66)
- انٹرنیشنل (50)
- بلاگ (76)
- کھیل (18)
- جہلم کی خبریں (769)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (28)
- کالم (68)
- ملک بھر سے (50)
ہمارا فیس بک پیج
ہماری ٹویٹر فیڈ
خصوصی ویڈیوز
خصوصی فیچرز
ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں
[contact-form-7 id="225" title="subscribe"]