جہلم پولیس

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی۔

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی۔
ناجائز اسلحہ رکھنے اورمنشیات فروشی کے جرم میں ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق:
جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصرکے خلاف آپریشن جاری ہے.
ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان کی خصوصی ہدایات کے تحت تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عدنان مسعود ولد مسعود احمد ساکن دھریالہ جالپ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد ہوئے ۔
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار ہونے والے امجد حسین ولد محمد رمضان ساکن ڈھوک گجراں دینہ کے قبضہ سے 1 کلو 610 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 2500 روپے برآمد ہوئی جبکہ امجد حسین ولد عبدالسلام ساکن مجاہد آباد کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
دریں اثناء تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں