جہلم پولیس

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

جہلم پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 کس ملزمان سمیت 2 کس منشیات فروش گرفتار
تفصیلات کے مطابق:
جہلم پولیس نے ڈی پی او رانا طاہر الرحمان کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد عدیل ولد محمد اکبر ساکن پیرا غیب جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد،۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تنویر احمد ولد محمد اسلم ساکن بھلوال ضلع سرگودھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد،

تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رمضان ولد سلطان محمود ساکن سلیمان پارس جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔

اور تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کامران ارشد ولد ارشد محمود ساکن سوڈی گجر پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں