جہلم پولیس

جہلم پولیس کے اہلکار کو کار سواروں نے ٹکر مار کر قتل کر دیا،ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کے اہلکار زین عابد کوکالا گجراں کے قریب کار سواروں نے مبینہ طور پر ٹکر مار کر قتل کر دیا۔

موٹر سائیکل گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔

موٹر سائیکل کھاریاں کے مقام پر پھینک کر فرار ہوتے ہوۓ ملزمان کو شاہین چوک گجرات سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزمان کی واقعہ کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش۔

تفصیلات کے مطابق کالا گجراں کے قریب کار سوار ملزمان نے مبینہ طور پرصبح سویرے آصف نامی شہری سےڈکیتی کی واردات کرنے کی کوشش کی.

شہری نے فوری طور پرپولیس اہلکار زین عابد کو بتایا ،جس نےدلیری کامظاہرہ کرتےہوئےملزمان کی گاڑی کےآگےموٹرسائیکل کھڑا کر کے انہیں روکنےکی کوشش کی۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئےملزمان نے اسے اپنی گاڑی سے زوردار ٹکرماری جس پرکانسٹیبل زین عابد موقع پرہی شہیدہوگیاجبکہ ملزمان شہید کانسٹیبل کےموٹرسائیکل کودور تک گھسیٹتے ہوئےبعد ازاں گاڑی میں لوڈکرکےفرار ہوگئے.

دریں اثناءموٹر سائیکل کھاریاں کے مقام پر پھینک کر فرار ہوتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ صدر نے تعاقب کرکے دو ملزمان کو شاہین چوک گجرات سے گرفتار کر لیا۔

آخری اطلاعات کے مطابق ملزمان واقعہ کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں