جہلم کی تحصیل پنڈدادن خان میں للہ کنڈل روڈ پر ڈکیتی کا ڈراپ سین ،تاجر کا بیٹا ملوث
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادن خان میں للہ کنڈل روڈ پر ہونے والی 25 لاکھ کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا۔
رقم خوردبرد کرنے کیلئے مسلح ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا گیا۔
تھانہ للہ ٹاون میں تعینات سب انسپکٹر محمد اشفاق نے چند ہی گھنٹوں میں تفتیش مکمل کرکے رقم برآمد کر لی۔
للہ ٹاون میں محمد یاسین نامی چونے کا ڈیلر مبینہ طور پر نادہندہ ھو گیا تھا اور مختلف فرموں کے بقایا جات سے بچنے کیلئے اس نےاپنے ساتھ مسلح ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا ۔
حالات و واقعات کا جاءزہ لینے پر تھانہ للہ پولیس کو شک ہوا،انہوں نے تاجرمحمد یاسین کے بیٹے کو شامل تفتیش کیا ،تو اس نے سچ اگل دیا اور 25 لاکھ روپے کی رقم اپنے گھر سے برامد کرا دی ۔
سماجی حلقوں نے سب انسپکٹر محمد اشفاق سمیت پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔