جہلم کی ہونہار طالبہ

جہلم کی ہونہار طالبہ نے پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

جہلم لائیو: جہلم کے سرکاری سکول کی ننھی طالبہ تنزیلہ عارف نے انگریزی مضمون نویسی کے مقابلے میں میدان ما ر لیا،

تنزیلہ عارف کا تعلق گورنمنٹ گرلزہائی سکول سروبا، جہلم سے ہے آٹھویں جماعت کی ہونہار طالبہ تنزیلہ نے انگریزی مضمون نویسی کے صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے میں پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں سے دوسری پوزیشن حاصل کر کے ثابت کر دیکھایا کہ تعلیم کا معیا ر سرکاری سکولوں میں پہلے کی نسبتب بہتر ہوچکا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈر طالبہ نے بتایا کے محنت سے قسمت بدل سکتی ہے اور میں اپنی محنت سے اپنی اور دوسروں کی زندگی میں آسانیا ں لانے کی بھرپور کوشش کروں گی۔

ای ڈی او ایجوکیشن جہلم انور فاروق نے ہونہار طالبہ تنزیلہ عارف کی کارکردگی کو سراہا اور بتایا کہ ایجوکیٹرز کی میرٹ پر ہونے والی نئی بھرتی یونیورسٹیوں سے اعلی تعلیم یافتہ ٹیچرز کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں تعلیم و تربیت کے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔ اس موقع پر ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم کے میدان میں ضلع جہلم کا شمار پنجاب بھر کے ٹاپ فائیواضلاع میں ہوتا ہے ،تاہم بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔

اس موقع پر شہریوں نے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم ذہین لوگوں کا شہر ہے،اس شہر کے لوگوں نے دنیا بھر میں جہلم کا نام روشن کیا ہے، تنزیلہ عارف کا اعزاز اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلع بھر میں تعلیم کی سہولیات پر خصوصی توجہ دی جائے،تاکہ اس شہر کے طالب علم اس طالبہ کی طرح اعزازات لے کر ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں