جہلم کی 29آسامیوں پر اوکاڑہ کے امیدوار بھرتی

جہلم لائیو (بیور وپورٹ ) ضلع جہلم کے ممبران اسمبلی منہ دیکھتے رہ گئے، کوٹہ اوکاڑہ کے وفاقی وزیر کو الاٹ، جہلم کی 29آسامیوں پر اوکاڑہ کے امیدوار بھرتی ، شہریوں کا نااہل سیاسی قیادت کے خلاف شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے مختلف محکموں میں درجہ چہارم کی 29آسامیوں کے اشتہار جاری ہونے کے بعد سینکڑوں امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں جن کو مقررہ دن انٹرویو کیلئے بلایا گیا، لیکن ن لیگی حکومت کے بااثر وفاقی وزیر کی سفارش پراس کے حلقے کے 29 امیدواروں کو ضلع جہلم کے کوٹے میں بھرتی کرکے قانون و ضابطہ کی دھجیاں اڑا دی گئیں ضلع جہلم کے انٹرویو دینے والے سینکڑوں امیدوار سرئے عام حق تلفی پر مایوسی کی تصویر بن گئے، دوسری جانب سماجی حلقوں نے ضلع جہلم کے کوٹے پر اوکاڑہ کے امیدوار بھرتی کرنے پر ضلع جہلم کے ممبران اسمبلی کی نااہلی پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جہلم کے عوام نے ایسے افراد کو اپنا نمائندہ چن رکھا ہے جو سرئے عام شہریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف احتجاج تو درکنار بولنے کی سکت بھی نہیں رکھتے ، ایسے ممبران اسمبلی کو خود ہی استعفیٰ دے دینا چاہئیے جبکہ ووٹروں کو چاہئیے کہ ایسے افراد کو اپنے علاقوں میں گھسنے ہی نہ دیں جو ان کے حقوق کا تحفظ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں