جہلم کے باسی درخت لگائیں،مفت فراہم کریں گے،سید مشاہد علی شاہ

جہلم لائیو (محمد امجد بٹ): درخت نہ لگانے کا انجام ، جہلم شہر میں درجہ حرارت 47کو چھونے لگا، ضلعی حکومت ، نجی تنظیموں سمیت کسی کو درخت لگانے کی توفیق نہ ہوئی، سماجی تنظیمیں شہر بھر میں درخت لگانے کیلئے آگے آئیں پودے ہم مفت فراہم کریں گے مجاہد ویلفیئر کے سربراہ سید مشاہد علی شاہ ۔نئے درخت لگانے سے شہر میں گرمی کی شدت انتہائی کم ہو سکتی ہے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر اورماہرارضیات محبوب مجاہد ۔جہلم شہر میں سڑکوں کی تعمیرا ور کھدائی کے کام کے دوران ہزاروں کی تعداد میں کاٹے گئے درختوں کو دوبارہ نہ لگانے پر شہرمیں گرمی کی شدت دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے اور متعدل موسم کے حوالے سے پہچان رکھنے والے ضلع میں گزشتہ روز گرمی کی شدت بڑھتے ہوئے 47درجہ حرارت تک جا پہنچی جس نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے ، جہلم شہر کی درجنوں سڑکوں کے کنارے بیش بہا جگہ موجود ہے جبکہ شہر یوں کے گھر وں کے باہر بھی خالی جگہ ہونے کے باوجود شہر میں کوئی تنظیم درختوں کی آبیاری بارے آگاہی فراہم نہیں کر رہی، جبکہ ضلعی حکومت کو درخت کاٹنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ، اس حوالے سے معروف مذہبی تنظیم بزم درود حبیب اور مجاہد ویلفئیر کے سربراہ سید مشاہد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گرمی کی حدت کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی باقاعدہ مہم شروع کی جائے انہوں نے کہا کہ شہر میں درجنوں سماجی تنظیمیں کام کررہی ہیں اپنے فلاحی منصوبوں میں درختوں لگانے کا منصوبہ شامل کریں اور اس سلسلہ میں ہماری تنظیم کی جانب سے افرادی قوت اور درخت بالکل مفت فراہم کئے جائیں گے ۔ دوسری جانب ماہر ارضیات محبوب علی مجاہدکا کہنا ہے کہ جہلم شہر میں نئے درخت لگانے کا رواج ہی نہیں ، حکومت کی طرف سے سیوریج لائنوں ، سڑکوں کی توسیع کے دوران درختوں کے کاٹے جانے پر شہری خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اگر شہر میں چند ہزار نئے درخت لگا دئیے جائیں تو آئندہ سالوں میں درجہ حرارت بتدریج کم ہو جائے گا اور بارشوں میں بھی اضافہ ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں