شجرکاری مہم

جہلم کے تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم کا اہتمام

جہلم کے تعلیمی اداروں میں شجر کاری مہم کا اہتمام۔

موسم بہار میں شجر کاری مہم کے تحت گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن جہلم میں محکمہ جنگلات کے زیراہتمام ایجوکیشن پلانٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی سبرینہ جاوید، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ایس ڈی ایف او وقاص شاہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔

اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی سبرینہ جاوید نے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ہر شعبہ میں خواتین اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہیں، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر طالبات کو تاکید کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دس بلین سونامی درخت لگانے کا منصوبہ وزیر اعظم عمران خان نے شروع کیاہے ،جوماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بہت اہم ہے لہذا ہم سب کو بڑھ چڑھ کر شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہیے۔

اسسٹنٹ کمشنر ماریہ جاوید نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان دنیا کے دس ان ممالک میں سے ہے جس پر ماحولیاتی تبدیلی کا اثر بہت زیادہ ہو رہا ہے، لہذا اس اثر کو زاءل کرنے کے لیے ہمیں حفاظتی اقدامات اٹھانا ہوں گے ،اس کے لئےنہ صرف زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنا ہو گی بلکہ پودوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں