جہلم کے سپوت

جہلم کے سپوت کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائداعظم دینے کا اعلان

جہلم کے سپوت کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ اعظم دینے کا اعلان۔

چوہدری خالد کا تعلق دینہ کے نواحی گاؤں کے معروف خاندان سے ہے۔

اہلیان جہلم کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی گاؤں مہتہ لوسر کے چشم و چراغ چوہدری خالد محمود کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائداعظم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
چوہدری خالد محمود سابق ناظم چوہدری غالب حسین کے حقیقی بھائی ہیں ،جٹ زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ناروے میں مقیم ہیں۔
ناروے میں قیام کے دوران وہ پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے،اس دوران انہوں نے تارکین وطن کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں،جس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی میں وہ کافی مقبول ہیں۔
اس کے علاوہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے بھی انہوں خصوصی کردار اداکیا ہے،اس موضوع پر انہوں نے ایک مستند کتاب بھی لکھی ہے۔
ان کی انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے صدر پاکستان 23مارچ کو ایوان صدر میں انہیں ستارہ قائداعظم سے نوازیں گے۔
دریں اثناءجہلم کے سپوت کو ستارہ قائداعظم ملنے پر اہلیان جہلم نے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ان کے شہر سے تعلق رکھنے والی شخصیت کو قومی اعزاز سے نوازاجا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں