ہاتھی کا جبڑا دریافت

جہلم کے نواحی علاقہ سے ہاتھی کا جبڑا دریافت

جہلم لائیو(عامر کیانی): حہلم کے نواحی علاقہ حسنوٹ کی پہاڑیوں سے لاکھوں سال پرانا ہاتھی کا جبڑا (کھانے والا دانت)دریافت،ہاتھی دانت کی لمبائی 9 انچ اور چوڑائی 5 انچ ہے جبکہ اس کا وزن 15 کلوگرام ہے، ریسرچ ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر خضر سمیع اللہ نے طالب علم عمر دراز کے ہمراہ جہلم لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فوسلز سٹینگولوفوڈن ہاتھی خاندان کا ہے جو کہ نایاب نسل تصور کی جاتی ہے۔اس فوسلز کو ہم فیصل آباد یونیورسٹی لے کر جائیں گے جہاں اس پر مزید تحقیق کی جائے گئی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ حیوانات کے طالب علم جہلم کے سوالک ایریا میں ریسرچ کر رہے ہیں،جہلم کے سوالک ایریا میں بہت سے جانوروں کو لاکھوں سال پرانے فوسلز مل چکے ہیں،ان میں ہاتھی،زرافہ،ہرن۔دریائی گھوڑے،کے علاوہ کئی جانوروں کی باقیات،دنیا بھر کے میوزیم میں رکھی گئی ہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں