جہلم کے نواحی علاقہ چکدولت میں نجی ٹریول ایجنسی کا افتتاح۔
ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے افتتاح کیا۔
علاقہ بھر سے عوام کی کثیر تعداد میں شرکت۔
اہلیان علاقہ نے نئی سروس کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے نواحی علاقہ چک دولت میں لاثانی ٹریول ایجنسی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا،اس تقریب میں علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال تھے،جنہوں نے ڈاکٹر زاہد اور دیگر معزز شخصیات کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر باقاعدہ ٹریول ایجنسی کا افتتاح کیا،بعدازاں دعائے خیر کی گئی۔
آخر میں شرکاء کو عصرانہ دیا گیا۔
اس موقع پر لاثانی ٹریول ایجنسی کے منیجر چوہدری فرمان احمد اور چوہدری حمزہ شاہد نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کی کثیر تعداد بیرون ملک مقیم ہے،اور انہیں آئے روز ٹریول کرنا ہوتا ہے،تاہم ہمارے علاقہ میں ایک بہترین ٹریول ایجنسی نہ ہونے کی وجہ سے تارکین وطن اور دیگر مسافروں کو کافی مشکلات پیش آتی تھیں،بعض اوقات انہیں ٹریول ٹکٹ بکنگ کے لئے میرپور یا کھاریاں جانا پڑتا تھا،چنانچہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے اپنے علاقے میں اس سروس کا شروع کیا ہے،تاکہ اہلیان علاقہ کو ان کی دہلیز پر یہ سروس دستیاب ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آج سے چکدولت میں اس ایجنسی کے ذریعے تمام ائیر لائینز کی بکنگ شروع ہو چکی ہے،اس کے علاوہ حج اور عمرہ کے خصوصی پیکج بھی زائرین کو دئیے جا رہے ہیں.
تقریب کے شرکاء کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں لاثانی ٹریول ایجنسی کے قیام سے ایک اچھی سروس کا آغاز کیا گیا ہے،امید ہے یہ ایجنسی اہلیان علاقہ اور دیگر کسمٹرز کو بہترین سروس فراہم کرے گی،تاکہ انہیں چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے دور دراز نہ جانا پڑے۔