ضلع جہلم کے نوجوان نے بڑا اعزاز حاصل کر کے اپنے شہر کا نام روشن کر دیا۔
پاکستان آرمی کے کھلاڑی نے سری لنکن کھلاڑی کو مارشل آرٹس گیم سواتے چیمپئین شپ میں شکت دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
ٹورنا منٹ یو ایف سی جم لاہور میں منعقد ہواجس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں نئی آبادی گراؤنڈ بوڑیاں دلیال کے رہائشی پاک آرمی کے نوجوان محمد نعمان اقبال نے اپنے ضلع کا نام روشن کر دیا۔
انہوں نے لاہور میں منعقدہ ہونے والےپاکستان سری لنکا مارشل آرٹ گیم سواتے چیمپئین شپ کے فائنل میں سری لنکن کھلاڑی شادپررزنے کو شکست دے کرگولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
جہلمی کھلاڑی نعمان اقبال نے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پاکستان آرمی اور خصوصی طور پر اپنے ملک کا نام روشن کر کے کھیل کے میدان میں اپنی برتری ثابت کی ہے۔
ان کی کامیابی پر اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
نعمان کے گھر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔
مذکورہ کھلاڑی اس سے قبل 2020میں منعقد ہونے والی کک پاکسنگ نیشنل چیمپئین شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر چکے ہیں۔
نعمان کے والدین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے ہمارے بیٹے نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام بلند کیا ہے۔