جہلم کے ہونہار سپوت چوہدری آفتاب رزاق کی ہیٹرک ، مانچسٹر میں مسلسل تیسری دفعہ کونسلر منتحب ہو کر ملک کا نام روشن کر دیا ،
آفتاب رزاق معروف سماجی شخصیت چوہدری اشفاق گجر کے چچا زاد اور شعیب رزاق کے بھائی ہیں کامیابی پر چوہدری اشفاق، شاہین ڈار، چوہدری ساجد امین ، مرزا شفاعت ، اصغر مرزا، چوہدری شاہد اور دیگر کی مبارکباد ،
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے ہونہار سپوت اور جادہ کی معروف گجر فیملی کے اہم فرد چوہدری آفتاب رزاق نے مانچسٹر میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کونسلر کے الیکشن میں 2483ووٹ حاصل کرکے مسلسل تیسری دفعہ کامیابی حاصل کرکے پاکستانی کمیونٹی کا نام روشن کر دیا ہے،
چوہدری آفتا ب رزاق جادہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری اشفاق گجر کے چچا زاد اور چوہدری شعیب رزاق کے سگے بھائی ہیں اور مانچسٹر میں معروف سیاسی شخصیت کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں ،
ان کی کامیابی پر مانچسٹر میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ چوہدری اشفاق گجر، ن لیگی رہنما شاہین ڈار، چوہدری ساجد امین گجر، محمد شفاعت مرزا، چوہدری شاہد ، اصغر مرزاسمیت درجنوں افراد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے چوہدری آفتاب رزاق کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم کے بیٹوں نے دنیا بھر میں اپنے آبائی شہر کا نام روشن کیا ہے اور متعدد مقامی امیدواروں کے مقابلے میں چوہدری آفتاب رزاق کی کامیابی سے جہلم کے شہریوں کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے،
Load/Hide Comments