جی میل دنیا کی مشہور ای میل سروس فراہم کرتا ہے ،اس میں اب ایک انتہائی اہم فیچر کا اضافہ کیا جا رہاہے۔
گوگل نے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے مختلف فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
یہی وجہ ہے کہ گوگل نے جی میل کے لیے ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرا یاہے۔
گوگل نے ستمبر میں اس اہم فیچر کا اعلان کیا تھا تاہم 6 دسمبر سے گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ یا ذاتی گوگل اکاؤنٹس کے لیے اس فیچر کومتعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔
Google’s Gmail app now lets you make voice and video calls https://t.co/IKw3w7vUXV pic.twitter.com/QBVN20eUXS
— The Verge (@verge) December 7, 2021
کال کےعمل کو گوگل نے آسان بنا تے ہوئےچیٹ بکس میں اوپر دائیں جانب فون اور ویڈیو آئیکن شو کر دیا ہے۔
گوگل کی جانب سے جی میل کو اپنی کمیونیکشن سروسز کا مرکزی ہب بنانے کے لیے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے۔
مزید پڑھیے:
گوگل کی پہلی سمارٹ واچ مارکیٹ میں آنے کے لئے تیار
گوگل نے بتایا کہ اگر صارف کی گوگل چیٹ ایپ میں کال جی میل ایپ میں ری ڈائریکٹ ہو سکتی ہے۔
گوگل میں اب 4ٹیب ہوں گی۔
ان میں چیٹ، اسپیسز (گوگل کی میسجنگ سروس) اور میٹ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گوگل پہلے ہی ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بناکر اسے مفت بنا چکا ہے تاکہ اسے تمام سرگرمیوں کا ہب بنایا جائے۔