فائرنگ

حقیقی بھائی نے چھوٹے بھائی اور خاتون کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

جہلم لائیو( احسن وحید) سوہاوہ کے نواحی قصبہ گجر کٹاریاں میں حقیقی بھائی نے چھوٹے بھائی اور خاتون کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ،

تفصیلات کے مطابق ملزم آصف نے اسوقت اپنے بھائی عظیم اور خاتون کو گولیاں ماری جب وہ شادی شدہ خاتون کو بھگا کر لایا ،
اطلاع ملنے پر تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی جب کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا .
پولیس نے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم حافظ عبددالغفار قیصرانی بھی ہسپتال پہنچ گئے ہیں ،
مقتول کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ مقتولین پہلے سے شادی شدہ ہیں مقتول عظیم کا ایک بیٹا بھی ہے جبکہ مقتولہ راشدہ پروین بھی ایک بیٹی کی ماں ہے راشدہ کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے ،
پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔مقتولہ کے بھائیوں نے بتایا کہ مقتولہ کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے اور مقتولہ کا بارہ دن قبل انگلینڈ کا ویزہ آیا اور دو دن بعد وہ گھر سے غائب ہو گئی۔
مقتولہ کے بھائیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قاتل نے وقوعہ سے قبل مقتولہ کی بیٹی کو ہمارے ایک قریبی رشتہ دار کے حوالے کیا اور بتایا کہ عظیم نے جو کام کیا اس پر شرمندگی ہے آپ یہ بچی راشدہ پروین کے گھر پہنچا دیں۔۔
ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا.
پولیس تھانہ ڈومیلی نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں