حوا کی بیٹی مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل

جہلم لائیو(عامر کیانی)تحصیل سرائے عالمگیر میں حوا کی بیٹی والدین اور بھائیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پرقتل ،پولیس نے دو بھائیوں سمیت والدین کو بھی گرفتار کر لیا مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے گنجان آباد علاقے کلمہ چوک میں یہ افسوسناک واقع پیش آیا ،جہاں پر دو بھائیوں نے والدین کے ساتھ مل کرغیرت کے نام پر 18 سالہ فضاء آفتاب کو گلے میں پھندہ ڈال کر مبینہ طور پر قتل کر دیا پولیس کے مطابق فضا نویں جماعت کی طالبہ تھی اور گھر میں اکثر والدین اور بھائیوں کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے کھاریاں ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس نے مقتو لہ فضا ء کے والدین اور دو بھائیوں پر سرکارکی جانب سے مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے ،

اپنا تبصرہ بھیجیں