حکومت “مافیا” کا روپ دھار چکی ہے۔چوہدری فواد حسین

جہلم لائیو( پولیٹیکل ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فوادحسین چوہدری نے کہا ہے کہ فرار کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہ ہوگا ، نہ ہی جواب طلبی سے استثنیٰ ملے گا ، قوم جلد گاڈ فادر کو پہلے کٹہرے میں پھر کال کوٹھری میں دیکھے گی ، وزیر اعظم کی ایماء پر ججز اور جے آئی ٹی کے افسران کیخلاف انتہائی متنازعہ زبان اور لہجہ اختیار کیا جا رہاہے ، اعلیٰ ترین سطح پر ججز اور جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوششیں شرمناک ہیں ، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیش ہو کر شریف خاندان کوئی احسان نہیں کر رہا، یہ لوگ اگر جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوتے تو سیدھے جیل جاتے۔انہوں نے کہا کہ تمام آئینی، جمہوری اور اخلاقی اقدار ایک جانب رکھ کر حکومت “مافیا” کا روپ دھار چکی ہے۔اعلیٰ عدلیہ کے معزز ججز کے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں اور انکے بچوں پر زمین تنگ کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،اگر شریف خاندان کو اپنی معصومیت کا یقین ہے تو طوفان بدتمیزی کیوں برپا کئے ہوئے ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ ان کاوزیر اعظم بدترین چوری میں ملوث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں